آرمی ایکٹ ترمیم بل بدھ تک موخر ہو گیا ہے، لیگی قیادت کا ارکان اسمبلی کو خط

آرمی ایکٹ ترمیم بل بدھ تک موخر ہو گیا ہے، لیگی قیادت کا ارکان اسمبلی کو خط
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے اپنے ارکان اسمبلی کے نام ایک خط لکھا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیم بل بدھ تک موخر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے کے بعد حکومت نے آرمی ایکٹ کے ترمیم بل کے اجلاس کو پیر تک ملتوی کر دیا۔

حکومت پر امید ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور دونوں ایوانوں میں بل اپوزیشن کی مشاورت کے ساتھ منظور کر لیا جائے گا۔

اب مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے اپنے ارکان اسمبلی کے نام خط سامنے آیا ہے، خط مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق معزز ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل بدھ تک موخر ہو گیا ہے، ایوان کی منظوری سے پہلے سینیٹ و قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے پاس ہو گا، ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کی کمیٹی نمبر 2 میں صبح 10 بجے ہوگا، ن لیگی قیادت نے پیر سے سیشن کے اختتام تک ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔