گلوکار راحت فتح علی خان کے گیت کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ

گلوکار راحت فتح علی خان کے گیت کی مقبولیت کا نیا ریکارڈ
کیپشن: Rahat fateh ali khan song got achivement
سورس: سکرین شارٹ

لاہور، گلوکار راحت فتح علی خان کے گیت نے مقبولیت کے نئے ریکارڈقائم کردیئے ۔ گلوکار راحت فتح علی خان کے گائے گیت " ضروری تھا ناں " نے  چھ سال بعد  اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔ 

راحت فتح علی خان نے چھ سال قبل یوٹیوب پر اپنا گیت " محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا " ریلیز کیا تھا ۔ جو اب تک یوٹیوب پر ایک ارب سے بھی زائد مرتبہ سنا جاچکا ہے ۔ 

یوٹیوب پر یہ گیت 8 جون 2014 کو ریلیز ہوا تھا اس گیت کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی تھی ۔ جبکہ اس کے ویڈیو میں راحت فتح علی خان ،گوہر خان ،کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم  نمایا ں  تھے ۔