پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

Rains, snow, cold, winter, Punjab, Lahore

لاہور: پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ، وہیں موسم بھی خوشگوار ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ ، گوجرہ، ماموں کانجن ، اوکاڑہ ، شکرگڑھ ، شیرگڑھ ، پتوکی ، کالاباغ ، لیہ ، موسیٰ خیل ، کوہستان ، پنڈدادنخان ، بارش سے موسم خوشگوار سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ بلوچستان کے علاقوں سبی اور چمن میں بھی بادل جھوم کر برسے ۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آج کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے کی نوید سنا دی ۔ بارشوں کا یہ اسپیل آئندہ تین روز جاری رہنے کا امکان ہے ۔ زرعی ماہرین نے بارشوں کو فصلوں کیلئے مفید قرار دیا ہے ۔

دوسری جانب ، بابو سر ٹاپ ، بٹوگاہ ٹاپ اور فئیری میڈو میں شدید برفباری ، سرد ہواؤں نے سردی کو اور تڑکا لگا دیا ۔ مظفرآباد میں تیز بارش ، وادی نیلم ، اٹھ مقام ، شاردہ ، پیر چناسی ، سیری کوٹ اور سیری بھیڑی میں شدید برفباری سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔