ارشد شریف کے کینیا میں کئے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی 

ارشد شریف کے کینیا میں کئے گئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی 

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے مقتول کے کینیا میں ہوئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ دوبارہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہونے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور بیان حلفی دوبارہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرایا ہے۔ 
قبل ازیں رجسٹرار آفس نے کینیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی فوٹو کاپی ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا تاہم جے آئی ٹی نے یہ اعتراض دور کر دیا جس کے بعد رجسٹرار آفس نے پیش رفت رپورٹ وصول کر لی ہے۔ 
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں کینیا میں قتل ہونے والے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل پر از خود نوٹس کیس پرکل سماعت ہو گی۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں کل ارشد شریف قتل کی اب تک ہونے والی انکوائری کی رپورٹ جمع کرائی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں