مفاہمت کے بادشاہ  آصف علی  زرداری جوڑ توڑ کے لیے پنجاب میں سرگرم،لاہو ر کے بعد ملتان کا رخ کرلیا

 مفاہمت کے بادشاہ  آصف علی  زرداری جوڑ توڑ کے لیے پنجاب میں سرگرم،لاہو ر کے بعد ملتان کا رخ کرلیا

ملتان :سابق صدر آصف علی  زرداری جوڑ توڑ کے لیے پنجاب میں سرگرم ہیں۔ انہو ں نے لاہو رکے بعد ملتان کا رخ کرلیا ہے۔ آصف علی زرداری ملتان پہنچ گئے ہیں ۔

سابق صدر ملتان میں سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔آصف علی زرداری یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف پارٹی رہنماؤں سے عام انتخابات سے متعلق بات چیت کریں گے۔پیپلز پارٹی میں ملتان سے اہم شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔  تاہم اس سلسلے میں آصف زرداری سے مزید مشاورت جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ   گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں ہواتھا ۔ آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کا نام بطور امیدوار وزیراعظم پیش کیا جسے سی ای سی نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

مصنف کے بارے میں