Get Alerts

شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، سیکیورٹی کے پیشِ نظر داخلی و خارجی راستے بند

شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، سیکیورٹی کے پیشِ نظر داخلی و خارجی راستے بند

شمالی وزیرستان :شمالی وزیرستان، خیبرپختونخوا میں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس اقدام کے تحت ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ضلع میں دفعہ 144 صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی، جس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک سپورٹ کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں برفانی تودے گرنے کے حادثے میں پاک فوج کا ایک کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ اس وقت ضروری ہو گیا ہے۔

ٹیگز: