Get Alerts

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک کا آغاز

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک کا آغاز

اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے اپنے تمام زونل دفاتر میں ڈیپارچر فیسیلی ٹیشن ڈیسک قائم کر دیے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر کہا کہ اس اقدام پر عمل درآمد فوری طور پر شروع ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیسک بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن کے طریقہ کار، کلیرنس اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کے لیے ہموار اور پریشانی سے پاک سفر کو یقینی بنانا ہے، تاکہ ہر بین الاقوامی مسافر کو بہتر سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

ٹیگز: