توہین عدالت کیس میں عمران خان نے آج پھر جواب جمع نہ کرایا

توہین عدالت کیس میں عمران خان نے آج پھر جواب جمع نہ کرایا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنا وکیل تبدیل کر لیا۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان سے جواب مانگا گیا تھا لیکن انہوں نے جمع نہیں کرایا۔ وہ کبھی چترال میں ہوتے ہیں اور کبھی نتھیا گلی جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل قومی لیڈر ہیں۔

وکیل کے اس جواب پر چیف الیکشن کمشنر نے ان سے استفسار کیا کہ تو کیا ہم قومی ادارہ نہیں ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے برہم ہو کر ریمارکس دئیے کہ انہیں عمران خان کے جواب کی ضرورت نہیں اب صرف حکم سنائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔


یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی تھی۔ انھوں نے نومبر 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر بھی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں