پاکستانیوں کیلئے خوشخبری : یواے ای نے موڈرینا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری : یواے ای نے موڈرینا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی
سورس: فائل فوٹو

دبئی : یواے ای کی وزارت صحت نے ملک میں ایمرجنسی استعمال کے لیے امریکی ویکسین موڈرینا کی منظوری دے دی ہے ۔\

نیو نیوز کے مطابق وزارت صحت نے یہ فیصلہ کلینیکل ٹرائلز کی تکمیل اور اس ویکسین کے مقامی ہنگامی استعمال کی منظوری کے ساتھ ساتھ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری کے بعد کیا گیا ۔

اماراتی وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر امین حسین الامیری نے کہا کہ فیصلہ تب کیا گ یا کہ جب معلوم ہوا کہ ویکسین ملک کے معیار پر پورا اترتی ہے۔موڈرینا امارات کے نظام صحت کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔ 

الامیری کا کہنا ہے کہ ٹرائلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ موڈرینا ویکسین محفوظ اور موثر ہے اور کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز تیار کرنے کے علاوہ مدافعتی ردعمل کا باعث بنتی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کو بھی امریکا کی طرف سے موڈرینا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں اور پاکستان بھر میں موڈرینا ویکسین کل سے لگائی جائےگی۔