Get Alerts

ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار 

ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار 
سورس: File

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بابرغوری کرپشن کیسز میں نیب حکام کو مطلوب ہیں ۔ 

نیو نیوز کے مطابق  بابر غوری کو وطن واپس پرایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ بابر غوری خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے آج کراچی واپس پہنچےہیں وہ 2015 میں بیرون ملک گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بابر غوری کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔