Get Alerts

آئی پی پی نے انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، اسی ماہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی

آئی پی پی نے انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، اسی ماہ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی
سورس: File

لاہور : استحکام پاکستان پارٹی  نے  انتخابات میں اترنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ امیدواروں کے چناؤ کے لئے پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پارلیمانی بورڈ انتخابی امیدواروں کے چناؤ کا فیصلہ کریں گے۔پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیکر منظوری کے لئے جہانگیر ترین اور عبداالعلیم خان کو دیں گے ۔

پارٹی کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد جولائی کے تیسرے ہفتے میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔پارلیمانی بورڈ کی پہلی ترجیح پارٹی میں شامل ہونے والے پارلیمنٹرینز ہونگے۔

ٹیگز: