ایک اور پرتگالی فٹبالر  سعودی  کلب میں شامل

ایک اور پرتگالی فٹبالر  سعودی  کلب میں شامل

ریاض:پرتگالی ونگر فلپ جوٹا نے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کلب الاتحاد کو جوائن کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کلب النصر کو جوائن کیا تھا  جس کے بعد اب ایک اور کھلاڑی سعودی عرب کے فٹبال کلب الاتحاد سے منسلک ہوگئے ہیں۔

الاتحاد کی طرف سے فلپ جوٹا کی کلب میں شمولیت کا اعلان ٹوئٹر کے ذریعے کیا گیاہے۔ جوٹا کا معاہدہ تین سال کا ہے ۔


کلب کا کہنا ہے کہ فٹبالر نے دبئی کے سپیشلائز میڈیکل  سینٹر میں فٹبالر کا میڈیکل ہوا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کلب نے فٹبالر کو ٹرانسفر فیس کی مد میں 31.73 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں