نواز شریف 14 اگست تک پاکستان آسکتے ہیں ، وہ وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے: اسحاق ڈار

نواز شریف 14 اگست تک پاکستان آسکتے ہیں ، وہ وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہےکہ نگران وزیر اعظم کے لیے ابھی کوئی نام زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی پرانٹرویو میں کہاکہ نگران وزیر اعظم کے لیے ابھی کوئی نام زیر غور نہیں ہے۔جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم انجم قومی مفاد میں بات کرتے ہیں۔نگران سیٹ اپ کا سسٹم آئین نے دیا ہوا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف انتخابات سے پہلے پاکستان میں ہوں گے۔ قوم کو پتہ ہونا چاہئے معیشت 24 ویں سے47 ویں نمبر پر کیسے بنی۔معیشت کی تباہی کے پیچھے کردار کو اعتراف کرنا چاہئے۔12 اگست سے پہلے ابھی ہمارے پاس40 دن ہیں۔کوشش ہے مدت ختم ہونے سے قبل14سے15 ارب ڈالر ذخائر ہوجائیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر جلد مل جائیں گے۔ملک میں جمہوریت کے ساتھ فزیکل ڈسپلن ضروری ہے۔ یو اے ای سے ابھی ایک ارب ڈالر آنے ہیں۔600 ملین ڈالرز کی اریجمنٹ ہمارے پاس  موجود ہے۔حکومت کی مدت ختم ہوگی تو سٹیٹ بینک کے پاس 9 ارب ڈالرز ہوں گے۔ 12 اگست کو حکومت کی مد ت ختم ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہوگی۔وزیر اعظم اوراپوزیشن لیڈر نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کریں  گے۔ نگران وزیراعظم کے لیے ان لوگوں کا نام چل رہا ہے جنہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا۔

ان کاکہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے ایسا نام ہونا چاہئے جو اصلاحات آگے لے کر چلے۔ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آٹھ ماہ لگ گئے۔9 مئی ملزمان کا ملٹری ٹرائل ہوناچا  ہئے۔فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہئے ۔آئین کے تحت تمام اداروں کو  اپنی حدود میں ر ہنا چاہئے۔ 

ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی 90  روز تک لوگوں کو جیلوں میں ڈلواتے رہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ 14 دن تحقیقات  کے لیے ناکافی ہیں اس لیے 30 دن ہونے چاہئیں۔ انتخابات کی مہم نواز شریف چلائیں گے۔ نواز شریف 14 اگست تک پاکستان آسکتے ہیں ۔نواز شریف وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے ۔قومی اسمبلی سے نااہلی ختم کرنے کا قانون پاس  ہوچکا ہے۔انتخابات صاف اور شفاف ہونے چاہئیں۔

مصنف کے بارے میں