Get Alerts

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور:  پشاور میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے سخت اقدامات کے تحت 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہان ہے کہ موبائل فون سروس آج 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی جائے گی، اور یہ سروس اتوار یوم عاشور کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں بہتر نگرانی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کریں گے تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے تعاون اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

ٹیگز: