Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر باکو میں ہوئی۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے وفد کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر علیوف کو ECO اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر نازک موقع پر آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب رہیں گے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سرمایہ کاری اور اقتصادی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں مشترکہ سرمایہ کاری، تجارتی وفود کے تبادلوں اور صنعتی شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر علیوف کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی، جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ اور سٹریٹجک تعلقات کے نئے باب کھلنے کی امید ظاہر کی گئی۔

ٹیگز: