Get Alerts

نانگا پربت پر حادثہ: چیک ری پبلک کی کوہ پیما جان کی بازی ہار گئیں، تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

نانگا پربت پر حادثہ: چیک ری پبلک کی کوہ پیما جان کی بازی ہار گئیں، تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

دیامر :نانگا پربت سر کرنے کے دوران پیش آنے والے حادثے میں چیک ری پبلک کی کوہ پیما کولاوشاوا کلارا جاں بحق ہو گئیں۔ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ان کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ کیمپ ون اور ٹو کے درمیان پیش آیا جہاں خاتون کوہ پیما بلند چوٹی سے گر گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق، پہلے مرحلے میں لوکیشن ٹریس کی جا رہی ہے، بعد ازاں لاش کی بازیابی کی کوشش کی جائے گی۔

مرحومہ سات رکنی ٹیم کے ساتھ بونر بیس کیمپ سے روانہ ہوئی تھیں۔ ریسکیو آپریشن کو خراب موسم اور دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیگز: