چلہانہ، آزاد کشمیر: دریائے نیلم میں چلہانہ کے مقام پر کار حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک بچہ لاپتہ ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 خواتین اور ایک مرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد مظفرآباد کے رہائشی ہیں۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔