Get Alerts

پنجاب میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 744 اداروں کو نوٹس جاری

پنجاب میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 744 اداروں کو نوٹس جاری

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ اب کوئی بھی سکول رجسٹریشن کے بغیر نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے "پہلے جان کی حفاظت، پھر تعلیم کی اجازت" کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم کی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ سکولوں اور اکیڈمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 744 غیر رجسٹرڈ سکولوں اور اکیڈمیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کرانا ہوگی، جبکہ حفاظتی اقدامات، بنیادی سہولیات اور حکومتی ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: