تاشقند: ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے ازبکستان کے سپیکر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکا کو خطے میں بدلتے ہوئے زمینی حقائق تسلیم کرنا ہوں گے۔
ملاقات کے دوران باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے بعد خطے کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، اور جنگ کے بعد کی پیش رفت نے امریکیوں کو حقیقت قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تجارتی تعلقات کی توسیع کے روشن امکانات موجود ہیں اور امید ہے کہ آئندہ مرحلے میں پابندیوں میں کمی یا ان کے خاتمے کی راہ ہموار ہو گی۔
ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔