Get Alerts

پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے:شہباز شریف 

پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے:شہباز شریف 

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل اور غم کی گھڑی میں ایران  کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے حکومتِ ایران اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے پاکستان کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جو دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی علامت ہے۔

ٹیگز: