لاہور: پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کے منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت صوبہ تیزی سے مکمل ڈیجیٹل ہیلتھ ڈیٹا بیس کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کے کمیونٹی انسپکٹرز پروگرام کے تحت جاری بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل ہیلتھ سروے میں 18 اضلاع میں 85 فیصد سے زائد آبادی کی ہیلتھ اور ڈیموگرافک پروفائلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور آئندہ سہولیات کی فراہمی مکمل طور پر مستند ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے صحت کے شعبے میں شفافیت، بہتر منصوبہ بندی اور وسائل کی مؤثر تقسیم ممکن ہو گی، جبکہ شہریوں کو زیادہ بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی