Get Alerts

مودی کو غیر ملکی اعزازات پر سوالات کا سامنا، “دی گارڈین” کی رپورٹ کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا

مودی کو غیر ملکی اعزازات پر سوالات کا سامنا، “دی گارڈین” کی رپورٹ کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا

لندن: برطانوی اخبار دی گارڈین   نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو غیر ملکی دوروں کے دوران دیے گئے بعض اعزازات پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جس کے بعد معاملہ بھارت میں سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کو سیشلز میں دیا گیا “گارڈین آف دی بلیو ہورائزن ایوارڈ” ان کی آمد سے چند روز قبل تیار کیا گیا تھا، اور وہ اس ایوارڈ کے پہلے اور تاحال واحد وصول کنندہ ہیں۔

اخبار نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایوارڈ کے سرٹیفکیٹ میں “ری پبلک” کے لفظ کی ہجے میں غلطی پائی گئی، جس سے اس کی تیاری اور ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت  کے استعمال سے متعلق سوالات اٹھے ہیں۔تاہم سیشلز حکومت نے اس اعزاز کو حقیقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ باقاعدہ طور پر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود سرٹیفکیٹ میں مبینہ غلطیوں اور اس کی تیاری کے وقت پر عالمی میڈیا میں بحث جاری ہے۔

ٹیگز: