Get Alerts

بھارت کی مصنوعی عالمی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، امیج مینجمنٹ بے نقاب ہو رہی ہے: عطا تارڑ

بھارت کی مصنوعی عالمی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں، امیج مینجمنٹ بے نقاب ہو رہی ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے برطانوی اخبار دی گارڈین کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مصنوعی عالمی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں اور امیج مینجمنٹ کی حکمت عملی اب بے نقاب ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورے سے چند روز قبل اعزازات کا اجراء محض امیج مینجمنٹ ہے، جبکہ سرٹیفکیٹس میں املا کی غلطیاں بھی شرمندگی کا باعث بنی ہیں۔ وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ ایک ہی شخص کو پہلا اور واحد اعزاز دینا بھی کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

عطا تارڑ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ان اعزازات کو عالمی سطح پر پذیرائی کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز پالیسیوں اور عالمی تشہیر میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بیرون ملک اعزازات سمیٹ رہے ہیں جبکہ اندرون ملک عوام بنیادی مسائل کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق مصنوعی وقار کی سیاست اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے اور بھارت کی امیج بلڈنگ حکمت عملی شرمندگی میں تبدیل ہو رہی ہے۔

ٹیگز: