ذیابیطس کے مریضوں کوہفتے میں دو بارلازمی فٹبال کھیلنا چاہیے، ماہرین

ذیابیطس کے مریضوں کوہفتے میں دو بارلازمی فٹبال کھیلنا چاہیے، ماہرین
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹائم

کوپن ہیگن : ڈنمارک میں سائنسدانوں نے ایک نئی طبی تحقیق میں ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں دو بار فٹ بال کھیلنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا

جنوبی ڈنمارک میں میڈیکل سائنس کالج کے محققین کی طرف سے جاری کردہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوسرے درجے کے ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں دو بار فٹ بال کھیلنے کی پریکٹس کرنے سے بیماری کی کمزوری دور کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ورزش سے دل کی صحت پر بھی مثبت اثر پڑے گا اور خون کی شریانیں بھی سکڑنے سے بچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر عمران خان سے مایوس ہو گئے

جدید تحقیق کی تیاری کے دوران ماہرین نے ذیابیطس کے فٹ بال کھیلنے والے مریضوں کے 50 رکنی ایک گروپ کی صحت کا جائزہ لیا۔ اس گروپ میں 55 سال سے 77 سال کی عمرکے مردو خواتین شامل تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار کچھ دیر تک فٹ بال کھیلنے والے افراد میں موٹاپے کے اثرات بھی کم ہوئے ہیں اور ان کا وزن بھی کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی طرح بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ بھی پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

یہ تحقیق مسلسل 16 ہفتے جاری رہی اور ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں دو بار فٹ بال کھیلنے کے عمل سے گذارا گیا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد غذائی صحت کے نظام کو فالو کرتے ہوئے ورزش کے ذیابیطس کے مریضوں پر اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں