قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں: مولانا فضل الرحمن

قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں: مولانا فضل الرحمن
کیپشن: image by facebook

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔

قبائل گرینڈ جرگے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2012 سے قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں ، تمام سیاسی ومذہبی قیادت قبائل عوام اور جرگے سے کیے گئے وعدوں سے منحرف ہوگئی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور عبدالقادر بلوچ لکھی ہوئی تحریر میں قبائل عوام سے رائے لینے کے معاہدے سے انحراف کر رہے ہیں جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھجتے تھے وہ بھی اجلاس میں کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ قبائل پر 150 سال سے فیصلے مسلط کیے گئے اور آج بھی زبردستی فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں ، قبائلی عمائدین، علمائے کرام مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کریںگے۔