Get Alerts

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی

 لاہور: اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے کئی شہروں میں بادل برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات آندھی سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، سورج کی تپش میں کمی ہوئی جبکہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، فیصل آباد 47 اور ملتان میں 48 تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم آج بھی گرم، پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ جیکب آباد، لاڑکانہ 50، دادو، موہنجودارو 49، روہڑی، مٹھی، سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان میں بھی کڑاکے کی گرمی، کوئٹہ میں پارہ 37، تربت 47 اور سبی میں 49 ڈگری تک جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔