دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی20، ون ڈے اورٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ٹیم 25 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔

نیو نیوز کے مطابق ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم کریں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔  پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم 5 ٹی 20 اور2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز 27 جولائی سے شروع ہو گی۔