کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 83 افراد جاں بحق

کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 83 افراد جاں بحق
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق  24 گھنٹےکےدوران ملک بھر میں 52 ہزار859  کوروناٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1893 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد تک گر گئی ہے۔جبکہ متاثرین  کی تعداد  9 لاکھ 28 ہزار588  تک پہنچ گئی ہے۔ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 21105 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار478ہے اور 8 لاکھ 56ہزار5 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار184افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار89، خیبرپختونخوا 4 ہزار125، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285اور آزاد کشمیر میں550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار540، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 33 ہزار746، پنجاب 3 لاکھ41 ہزار 390، سندھ 3 لاکھ 21 ہزار425، بلوچستان 25 ہزار476، آزاد کشمیر 19 ہزار388 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔