پنجاب کی آباد ی میں اب تک صرف 7 فی صد افراد کو ویکسئن لگائی جاسکی

پنجاب کی آباد ی میں اب تک صرف 7 فی صد افراد کو ویکسئن لگائی جاسکی
سورس: file photo

لاہور،پنجاب کی آبادی میں اب تک صرف 7 فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے چھ اضلاع لودھراں، حافظ آباد، لیہ، قصور، مظفر گڑھ اور راجن پور میں ویکسینیشن لگانے کی رفتار سست ہے ، حکام کی طرف سے  ان اضلاع کو نیا ہدف دے دیا گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں دو لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 85 لاکھ اٹھارہ ہزار نو سو چوبیس افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔