Get Alerts

کراچی:ملیرجیل سے فرارہونے والے مزید 3 قیدی گرفتار ، 122 تاحال مفرور

کراچی:ملیرجیل سے فرارہونے والے مزید 3 قیدی گرفتار ، 122 تاحال مفرور

کراچی: ملیر کے علاقے میں آنے والے زلزلے کے دوران جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے مزید 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب تک گرفتار قیدیوں کی تعداد  94 ہو گئی ہے۔ تاہم 122 قیدی اب بھی فرار ہیں، جن کی تلاش کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

جیل حکام کے مطابق مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قیدی رضا کارانہ طور پر واپس آتا ہے تو اُس کے ساتھ قانون کے مطابق نرمی برتی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور ڈکیتی جیسی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ایک ہنگامی صورتحال تھی جس کا فائدہ اٹھا کر قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ تمام مفرور قیدیوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

ٹیگز: