جدہ :سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے باعث حکام نے عازمین حج کو عرفات کے دن صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے خیموں میں رہنے کی سخت ہدایت کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر حج و عمرہ نے عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے مقررہ اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں تاکہ جسمانی مشقت اور گرمی لگنے کے خطرات سے بچا جا سکے۔
وزارت صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ عرفات کے دن پہاڑوں پر چڑھائی کی وجہ سے جسمانی تھکن اور گرمی لگنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، خاص طور پر اس سال درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں وہ حج انتظامات کا جائزہ لیں گے۔