Get Alerts

ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں، رواں ہفتے بڑی پیشرفت کا امکان: امریکی صدر

ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں، رواں ہفتے بڑی پیشرفت کا امکان: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات انتہائی مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک کوئی بڑی اور حتمی پیشرفت سامنے آ جائے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے طے پاتے ہی دنیا کی اہم ترین تجارتی آبی گزرگاہ 'آبنائے ہرمز' کو ہر قسم کی بحری ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ مذاکرات کے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت جاری ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سخت عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔" انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کی انتظامیہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گی اور یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں مستقل امن کی ضمانت بنے گا۔

ٹیگز: