Get Alerts

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی دھمکی، اثاثے منجمد کرنے کا انکشاف: عرب میڈیا کا دعویٰ

امریکی صدر کی اسرائیلی وزیراعظم کو جیل بھیجنے کی دھمکی، اثاثے منجمد کرنے کا انکشاف: عرب میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن/تل ابیب: عرب میڈیا نے ایک انتہائی چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے، جس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اپنے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں جیل بھیجنے کی سنگین دھمکی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پسِ پردہ شدید تلخی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نہ صرف نیتن یاہو کو قید کرنے کی بات کی بلکہ ان کے بیٹے 'یائر نیتن یاہو' کو امریکہ سے بے دخل (ڈی پورٹ) کرنے اور امریکہ میں موجود نیتن یاہو خاندان کے تمام مالی اثاثے منجمد کرنے کی بھی براہِ راست دھمکی دی۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ 'سارا نیتن یاہو' سے بھی رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو امریکی مطالبات ماننے پر آمادہ کریں۔ ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سارا نیتن یاہو نے اپنے شوہر پر شدید دباؤ ڈالا، جس کے بعد مجبور ہو کر نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ سے دوبارہ رابطہ کیا اور پسپائی اختیار کی۔

ٹیگز: