Get Alerts

مودی کی معاشی پالیسیاں فلاپ؛ بھارتی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ

مودی کی معاشی پالیسیاں فلاپ؛ بھارتی مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ


نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا بھارت پر سے اعتماد اٹھنے لگا ہے۔ عالمی معاشی جریدے 'بلومبرگ' کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پچھلے دس سال کی کم ترین سطح پر گر گئی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ تائیوان اور جنوبی کوریا کی معیشتیں ترقی کی دوڑ میں بھارت سے آگے نکل گئی ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار اب بھارت کے تجارتی حجم کے بجائے دیگر ایشیائی مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کئی بڑی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز کا شیئر گزشتہ دس سالوں کے دوران 20 فیصد سے کم ہو کر اب صرف 15 فیصد رہ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ناقص کاروباری پالیسیوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شدید مایوس کیا ہے۔

ٹیگز: