Get Alerts

پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کے استحکام کو اہمیت دیتا ہے: نائب وزیراعظم

پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کے استحکام کو اہمیت دیتا ہے: نائب وزیراعظم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان، سری لنکا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مستحکم بنانے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

یہ بات انہوں نے سری لنکا کے نیشنل ڈیفنس کالج کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا اور نائب وزیراعظم سے تبادلۂ خیال کیا۔

سری لنکن وفد ان دنوں مطالعاتی دورے کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہے۔ اس موقع پر وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور خطے کو درپیش اہم چیلنجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے مہمان وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں ان کے قیام اور دورے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی فہم و تعاون کو مزید فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ٹیگز: