گلگت بلتستان: گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں دو روز کے لیے تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو صوبے کے تمام سرکاری اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کے بیشتر تعلیمی اداروں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کیا گیا ہے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر روکنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول تیزی سے گرم ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ عام انتخابات کے لیے پولنگ اتوار کے روز منعقد ہوگی۔