مغربی صحافی نے میران شاہ میں پاکستانی فوج کی فتح کا اعتراف کر لیا

مغربی صحافی نے میران شاہ میں پاکستانی فوج کی فتح کا اعتراف کر لیا

پشاور:مغربی صحافی بھی مان گئے جرات مند پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہی ہے ،پیٹر اوبورن ،کسی بھی یورپی ملک سے وہ پہلا صحافی ہے جس نے میران شاہ کا دورہ کیااپنی آنکھوں دیکھا حال رپورٹ کرتے ہوئے برطانوی صحافی نے لکھا کہ پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشتگردوں کو نکال دیا۔
پاکستان کا مشکل ترین حالات سے نکل آنا معجزے سے کم نہیں۔پیٹر اوبورن نے مزید لکھا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کے مرکز، میران شاہ میں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں یا پھرافغانستان فرار ہو گئے ہیں۔برطانوی صحافی لکھتا ہے کہ یہ ایک ایسی جیت کی کہانی کہ جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے دہشت گردوں کو جڑ سے مٹایا جاسکتا ہے۔