آج پاکستان کے حالات پہلے کی نسبت بہت اچھے ہیں، سر ویوین رچرڈز

 آج پاکستان کے حالات پہلے کی نسبت بہت اچھے ہیں، سر ویوین رچرڈز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور میں ہونے جا رہا ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑی بھی اس میں شریک ہو رہے ہیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے۔

پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور آنے پر رضامند کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کرتی رہی اور ان کے ساتھ کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی اس کام میں مصروف رہے۔ ان میں سے ایک نام ہے سرویوین رچرڈز کا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں اور فائنل میچ کیلئے پاکستان آئے۔

انہوں نے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت کر کے انہیں لاہور آنے پر راضی کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق سر ویوین رچرڈز نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے کہا کہ اب تو حالات بہت ا چھے ہیں میں تو اس وقت پشاور میں کھیلا تھا جب روسی افواج کی افغانستان میں بمباری کی آوازیں پشاور میں سنائی دیتی تھیں۔اگرچہ ویوین رچرڈز سمیت پی سی بی بھی کئی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر راضی نہ کر سکا لیکن ان کی یہ بات پاکستان، پاکستانیوں اور پاکستانی کرکٹ سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں