تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ,کرینہ کپور

کہ تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ,کرینہ کپور

تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ,کرینہ کپور

ممبئی: کرینہ کپور خان بیٹے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہیں اور اب ان کی پوری توجہ ان کے بیٹے تیمور کی طرف ہوگئی ہے جس پر چھوٹے نواب سیف علی خان اب ان سے شکوہ کرنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورسے جب انٹرویوکے دوران ان کی جانب سے بیٹے کو تیمورکے بجائے ’لٹل جان‘ کے نام سے پکارنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اورمیں اپنے بیٹے کا نام تیمورکے بجائے کیوں لٹل جان پکاروں گی۔

اداکارہ سے جب انٹرویومیں ماں بننے کے بعد تبدیل ہونے والے احساسات اور جذبات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا سفر بہت اچھا تھا اورابھی میں اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ہیں کہ ان کی ساری توجہ صرف تیمور کی طرف ہوگئی ہے۔