30 سال میں ایسی بد ترین بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، عاقب جاوید

30 سال میں ایسی بد ترین بیٹنگ آج تک نہیں دیکھی، عاقب جاوید

لاہور: شارجہ : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 30 سال سے کرکٹ سے وابستہ رہے ہیں تاہم بیٹنگ میں بار بار ایک انداز میں ناکامی انہوں نے آج تک نہیں دیکھی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید ٹیم کی کارکردگی سے مایوس دکھائی دئیے اور کہا کہ آپ ایک دو میچز کے بعد توقع رکھتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوگی جیسا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ میچ میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا لیکن آج ہماری پرفارمنس پھر مایوس کن رہی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام میچز میں ایک ہی طرح کا مسئلہ درپیش آ رہا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ ابھی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے پانچ میچ باقی ہیں جن میں بہتر کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ سختی کرنے سے چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، قومی ٹیم کے ساتھ کوچز کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے ساتھ ہی ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ جو کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں وہ سال میں چار، پانچ لیگز کھیلتے ہیں، آپ کو انہیں صرف منیج کرنا ہوتا ہے۔