کورونا کے بعد علاقائی تعاون کی اشد ضرورت ہے ، عمران خان

کورونا کے بعد علاقائی تعاون کی اشد ضرورت ہے ، عمران خان
سورس: File photo

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی تعاون تنظیم کے  آن لائن سربراہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے تنظیم کے چودھویں سربراہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے بعد علاقائی تعاون اورترقی کی ضرورت پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت اور رابطے میں اقتصادی تعاون تنظیم کے  اصولوں پر مبنی ہے۔ 

واضع رہے کہ سربراہ اجلاس کاموضوع  کوروناوائرس کے بعد علاقائی اقتصادی تعاون تھا ۔ یادرہے کہ پاکستان ایران اورترکی کے علاوہ اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی ممالک میں شامل ہے۔یہ تنظیم انیس سوپچاسی میں سابقہ تنظیم آرسی ڈی سے بنائی گئی تھی ۔

افغانستان، آذربائیجان ،قزاخستان، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان نے بعد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔
پاکستان ایک بانی رکن کی حیثیت سے ای سی او کے اہداف اورمقاصد کے حصول کے لئے سرگرمی سے حصہ لے رہاہے اور مواصلات، تجارت، ثقافت اورروابط کے حوالے سے موثر علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے بدستورکاربندہے۔