دنیا کا سب سے سستا 108 میگاپکسل کیمرے والا سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا، قیمت کتنی ہے؟

دنیا کا سب سے سستا 108 میگاپکسل کیمرے والا سمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا، قیمت کتنی ہے؟
سورس: فوٹو: بشکریہ شیاؤمی

لاہور: معروف ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل کیمرے والا سمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ 10‘ متعاراف کرا دیا ہے جس کے چار مختلف ماڈلز ریڈمی نوٹ 10، نوٹ 10 پرو، نوٹ 10 ایس اور نوٹ 10 فائیو جی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے، ان فونز میں سے نوٹ 10 پرو دنیا کا سستا ترین 108 میگا پکسل کیمرا فون ہے بلکہ اس سیریز میں یہ واحد فون ہے جس میں بیک کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے۔

 ریڈمی نوٹ 10 پرو اس سیریز کا سب سے بہترین فون ہے جس میں 6.7 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 24 ٹچ ریسپانس ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔یہ فون سنیپ ڈریگون 732 جی پراسیسر سے لیس ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔اس کی بیٹری 5020 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ سکینر سائیڈ پر ہے۔

فون کے پچھلے حصے پر کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مرکزی کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے، اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا ہنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔نوٹ 10 پرو کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج والا ماڈل (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا ویرینٹ 299 ڈالرز (لگ بھگ 47 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا فون 329 ڈالرز (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے اس سیریز کے ریڈمی نوٹ 10 میں 6.43 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے دیا ہے جبکہ یہ سنیپ ڈریگون 678 پراسیسر سے لیس ہے۔ فون کے اندر 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مرکزی کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے، اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں، فون کے اگلے حصے پر 13 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔ اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج والا فون 199 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا ماڈل 199 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا ورژن 279 ڈالرز (لگ بھگ 44 ہزار روپے) کا ہے۔

ریڈمی نوٹ 10 ایس کافی حد تک نوٹ 10 سے ملتا جلتا ہے، یعنی 6.43 انچ ایمولیڈ ڈسپلے، 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے البتہ دونوں میں فرق کیمرا سیٹ اپ اور پراسیسر کا ہے۔ نوٹ 10 ایس میں مرکزی کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ نوٹ 10 میں 48 میگا پکسل کیمرا دیا گیا۔نوٹ 10 ایس کے باقی کیمرے نوٹ والے ہی ہیں، یعنی 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ اور 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہے۔ اس فون میں پراسیسر بھی تبدیل ہے اور سنیپ ڈریگون کی جگہ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 95 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔ اس کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج والا فون 229 ڈالرز (لگ بھگ 36 ہزار پاکستانی روپے)، 6/128 ورژن 249 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8/128 جی بی ماڈل 279 ڈالرز (لگ بھگ 44 ہزار پاکستانی روپے) کا ہوگا۔

ریڈمی نوٹ 10 فائیو جی اس سیریز کا واحد فون ہے جس میں ایمولیڈ ڈسپلے کی بجائے 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ دی گئی ہے۔ یہ فون میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 700 پراسیسر  سے لیس ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے۔فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مرکزی کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسرز موجود ہیں، جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔اس کا 64 جی بی سٹوریج والا ماڈل 199 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی والا فون 229 ڈالرز (لگ بھگ 36 ہزار پاکستانی روپے) کا ہوگا۔