وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی سفیر  ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی سفیر  ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے امریکا کے سفیر  ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی۔ 

ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مریم نواز  کو مبارکباد پیش کی ۔۔ امریکی سفیر نے عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کروانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا  ۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے۔امریکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا،پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں