مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال

مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال

مری: ن لیگی رہنما مریم نواز کی ا  مریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات  ہوئی ۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔  مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات ہوئی۔

مری میں ہونے والی  اس ملاقات  میں  دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ  ملاقات میں تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔


مریم نواز شریف نے کورونا وبا کے مشکل ترین حالات اور گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران امریکی حکومت کی طرف سے سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں