امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات،مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات،مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور 

اسلام آباد :امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ڈاکٹر مصدق ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،امریکی سفیر نے 

مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ توانائی کے شعبے باالخصوص معدنیات، تیل اور گیس کی تلاش میں پاکستان میں مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

مصنف کے بارے میں