سندھ بھر میں ایک بار پھر سی این جی اسٹیشن بند

سندھ بھر میں ایک بار پھر سی این جی اسٹیشن بند

 کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن پھر  بند کر دیے گئے ہیں ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترتیب دیے گئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق سندھ  بھر میں آج سے تین دن تک سی این جی سٹیشن بند رہیں گے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ سے پیر تک سندھ کے تمام سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی ، سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی بندش کا فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے باعث کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ سندھ میں ڈھائی ماہ کی بندش کے بعد سی این جی سٹیشن کھولے گئے تھے ۔ گزشتہ ہفتے بھی سندھ کے تمام سی این جی سٹیشنوں کو جمعہ تا پیر گیس کی فراہمی معطل رہی تھی ۔

مصنف کے بارے میں