خانیوال میں ڈرون لگنے سے آصفہ بھٹو زخمی 

خانیوال میں ڈرون لگنے سے آصفہ بھٹو زخمی 
سورس: File

خانیوال : پاکستان پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ خانیوال پہنچ گیا ہے۔ مارچ کے دوران کنٹینر پر موجود آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوگئی ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کراچی سے شروع ہونے والے عوامی مارچ کے باعث خانیوال پہنچے ہیں ۔ خانیوال میں ڈرون کیمرہ چہرے پر لگنے سے آصفہ زخمی ہوگئی ہیں۔ 

زخمی ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کنٹینر سے نیچے آگئیں ۔ بلاول بھٹو زرداری بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ کنٹینر سے نیچے آئے ہیں۔ بلاول بھٹو کی سیکورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا۔ 

مصنف کے بارے میں