تحریک عدم اعتماد،شہباز شریف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں کیا کچھ ہوا؟

تحریک عدم اعتماد،شہباز شریف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں کیا کچھ ہوا؟

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائشگاہ پر اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں حکومت کے تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف ، مریم نواز اور دیگر رہنما بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔ اجلاس میںشاہد خاقان عباسی، خرم دستگیر، رانا ثنا اللہ ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔

پارٹی قائد نواز شریف نے شرکا ء کو مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔رہنمائوںنے پارٹی قائد سے آئندہ کے لئے رہنمائی بھی لی ۔