اسلام آباد یونائیٹڈ نے  پشاور زلمی کو  197 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے  پشاور زلمی کو  197 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

کراچی :پی ایس ایل 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی ہی گیند پر ایلکس ہیلز کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جنہیں صائم ایوب نے کلین بولڈ کیا۔ 
تیسرے اوور میں 28 کے مجموعے پر 15 رنز بنا کر کولن منرو بھی پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی صائم نے میدان بدر کیا۔ 
 تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔شاداب خان کے ساتھ پہلے 37 رنز بنانے والے سلمان علی آغا نے 65 رنز کی پارٹنرشپ بنائی جبکہ سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب اور جارڈن کاکس کے درمیان 68 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ 
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان اور جارڈن کاکس نے 39 رنز جوڑے۔ کاکس 30 جبکہ اعظم 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے تبدیلیاں کرتے ہوئے نوین الحق اور حسیب اللّٰہ کی جگہ محمد ذیشان اور ٹام کوہلر کیڈمور کو شامل کیا۔
یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جارڈن کاکس، اعظم خان اور حنین شاہ پر مشتمل ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب اور سلمان ارشاد شامل تھے۔ایونٹ کے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

مصنف کے بارے میں