Get Alerts

پی ایس ایل11: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنا لی

پی ایس ایل11: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی: کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز اسکور کیے۔

ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 13ویں اور پاکستان سپر لیگ میں چوتھی سنچری ہے۔ اس کے علاوہ محمد حارث نے 35، کوشال مینڈس نے 41 جبکہ ایرون ہارڈی نے 20 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 اور رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 151 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ سمیر منہاس 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3، جبکہ سفیان مقیم اور محمد باسط نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی اور یہ ان کی پانچویں مرتبہ فائنل میں رسائی ہے، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر نہیں ہوئی اور ان کے پاس ایک اور موقع موجود ہے، جہاں وہ جمعے کو حیدرآباد کنگز مین یا ملتان سلطانز کے خلاف ایلیمنیٹر 2 کھیلیں گے۔
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: